پی ایچ اے بہاولپور ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سینکڑوں ملازمین پریشان

پی ایچ اے بہاولپور ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سینکڑوں ملازمین پریشان

  

بہاول پور( بیورورپورٹ) پی ایچ اے ملازمین3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ‘ کریانہ سٹوروالوں نے بھی ادھاردینابندکردیا (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہے۔ تفصیل کے مطابق پی ایچ اے بہاول پوراپیکا یونٹ کے صدر عطاء حسین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ اے بہاول پورکے ملازمین گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں ڈیلی ویجز وکنفرم ملازمین شدیدمشکلات کاشکار ہیں انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے باوجود بھی عیدقرباں پربھی تنخواہ نہیں دی گئی جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے اوراب تک دکانداروں نے بھی ادھاردینا بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے گھروں کے بجلی کے میٹر عدم ادائیگی کے باعث کٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کمشنر بہاول پور‘ڈی سی بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اورتین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کیا ہے۔

پی ایچ اے بہاولپور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -