دوسرے پاکستان ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب آج ہوگی
کراچی (اکنامک رپورٹر)محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے تعاون سے دوسرے پاکستان ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی ،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازاجائے گا ۔پاکستان ایکسی لینس ایوارڈز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اقبال قریشی ،انور علی سولنگی ،سرپرست شہناز رمزی جبکہ چیئرمین حمید بھٹو ہیں ۔