راولپنڈی پولیس کی قماربازوں کیخلاف کاروائی3ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی قماربازوں کیخلاف کاروائی3ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 41000/-روپے ،03موبائل فون اور03عدد موٹر سائیکل برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ صدربیرونی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے03ملزما ن سدھیر،شفیق اور ساجد کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ41000/-روپے اور03عدد موبائل معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔