طارق جمالی نیشنل بینک آف پاکستان کے قائم مقام صدر مقرر

طارق جمالی نیشنل بینک آف پاکستان کے قائم مقام صدر مقرر

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) طارق جمالی کو نیشنل بینک آف پاکستان کا قائم مقام صدر اور سی ای او تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ ایک پیشہ ور بینکار ہیں اور انہیں بینکاری کا تیس سالہ تجربہ ہے ۔انہوں نے 1987میں نیشنل بینک میں شمولیت اختیار کی اور ریجنل اور ہیڈ آفس کی سطح پر متعدد سینئر انتظامی پوسٹ پر تعینات رہے ۔نیشنل بینک میں اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے گروپ چیف آف لاجسٹک سپورٹ ،ریٹیل بینکنگ گروپ اور کمپلائنس گروپ کے کلیدی عہدوں پر پر خدمات انجام دی ہیں ۔اس تعیناتی سے قبل وہ این بی پی میں گروپ چیف اسٹیٹ اینڈ ریکوری گروپ کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈائریکٹر آف نیشنل اسٹیٹ انشورنس لمیٹڈ ،فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ،گلاداری سیمنٹ ،گلف لمیٹڈ ،کراچی کونسل آف فارن ریلیشن اینڈ نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں ۔انہوں نے یونیورسٹی آف ڈیلاس سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی جبکہ یو ایس اے سے سول انجینئرنگ کی بیچلر ڈگری حاصل کی ۔اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران انہوں نے بینکاری سے متعلق سرگرمیوں میں ہر چیلنج کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -