تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرے گی،فردوس شمیم نقوی

تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرے گی،فردوس شمیم نقوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرے گی۔ ہم ضلع شرقی میں جاری عوامی مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد کے ساتھ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقعے پر کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کراچی کو قومی دھارے میں لایا جائے گا۔ ضلع شرقی کراچی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہاں عوامی مسائل بہت زیادہ ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف ان مسائل کا حل چاہتی ہے۔ اس موقعے پر ضلع شرقی سے منتخب رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن محسود اوراراکین سندھ اسمبلی ارسلان تاج، بلال غفار ،علی عزیز جی جی اور کریم بخش گبول بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع شرقی کے مسائل پر بات چیت اور ان کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی وفد کی سربراہی رکن صوبائی اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی فردوس شمیم نقوی کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیئرمین بلدیہ شرقی کو ضلع میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی۔ضلع میں جاری کاموں کو جلد مکمل کرنے اور بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -