گوجرخان میں بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ،عوام بلبلا اٹھے

گوجرخان میں بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ،عوام بلبلا اٹھے

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار بار بندش سے عوام بلبلا اٹھے کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے سخت پریشان حکومت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرے تاجر برادری کا شدید احتجاج، مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال چیئرمین راجہ افتخار کیانی جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ سینئر نائب صدر غلام قمر ودیگر عہدیداروں راجہ غالب حسین راجہ سلیم سجادشاہد قریشی ملک محبوب راجہ سرفرا ز شیخ نعیم نے واپڈا کی طرف سے جاری بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر سخت حیرت کااظہار کیا کہ گزشتہ رات سے اچانک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ جاری ہے سمجھ سے بالاتر ہے صرف چند گھنٹوں کیلئے بجلی مہیا کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے گرمی اور حبس کے اس موسم میں باربار بجلی کی بندش سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں بالخصوص کاروباری طبقہ جو پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے اب رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی ان تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور واپڈا پر عائد ہوگی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -