عوام کی مشاورت سے چوہدری نثارکی حمایت کی،حاجی ظفراقبال

عوام کی مشاورت سے چوہدری نثارکی حمایت کی،حاجی ظفراقبال

  

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے مسلم لیگ ن سٹی کی جانب سے انھیں دیے گئے شوکاز نوٹس کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا میرے حلقے کی عوام کے ساتھ ہے ہمارا خاندان کئی نسلوں سے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا حالیہ الیکشن سے قبل میں نے اپنی وارڈ کے معززین کی مشاورتی میٹنگ بلائی تھی اور اس میں مشاورت سے چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا فیصلہ ہوا اور ہم نے بھر پور حمایت اور سپورٹ کی ۔ کینٹ بورڈ الیکشن مین ملک ابرار کی جانب سے میری مقابلے میں آزاد امیدوار کھڑا کیا گیا اس پر ملک ابرار کو کوئی شوکاز نوٹس نہ ملا یہ اور بات کہ اس الیکشن میں میری لیڈ پاکستان میں سب سے زیادہ تھی جو کہّ آن ریکارڈ ہے ۔مریم نواز کے فوارہ چوک جلسہ سے قبل ہی چوہدری تنویر کے گھر جلسہ منعقد کیا گیا لیکن کسی کو شوکاز نوٹس نہ ملا مریم کے جلسے میں علی الاعلان شرکت نہ کرنے والے عہدیداران کو کوئی شوکاز نوٹس نہ ملا۔چوہدری تنویر کو ممبر پارلیمانی بورڈ بنا یا گیا تو انہوں نے عوامی مشاورت کے بغیر ہی چار ٹکٹیں اپنے گھر میں ہی بانٹ دیں جبکہ ملک ابرار کے گھر دو ٹکیں دے دی گئیں نتیجہ یہ کہ مسلم لیگ ن بری طرح پنڈی میں ہاری لیکن کسی کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا ۔الحمداللہ ہم نے ہمیشہ عوامی فلاح کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا اور ایسے نوٹس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -