راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں14ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں14ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 570گرام چرس،3220گرام ہیروئن، 05لیٹر کھلی شراب ،07عدد پستول 30بور معہ32روند01عددچھری برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے حسیب سے 210گرام چرس،تھانہ نصیرآباد پولیس نے یاسرمسیح سے 220گرام چرس،ایوب سے 140گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے دانیال سے 1800گرام ہیروئن،امان اللہ سے 1420گرام ہیروئن،تھانہ RAبازار پولیس نے نزاکت سے 05لیٹرکھلی شراب ،تھانہ وارث خان پولیس نے عاقب سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے جیلانی سے 01عد دپستول 30بور معہ06روند، ساجد سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند،عبدالماجد سے 01عد دپستول 30بور معہ03روند ،ثمران سے01عدد پستول 30بور معہ05روند ،شہباز سے 01عد دپستول 30بور معہ06روند،تھانہ سول لائن پولیس نے عبدالمجید سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ،تھانہ جاتلی پولیس نے اشفاق سے 01عددچھری، برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔