تحریک لبیک کا جہلم میں احتجاج،رکاوٹیں توڑکرشہرمیں داخل

تحریک لبیک کا جہلم میں احتجاج،رکاوٹیں توڑکرشہرمیں داخل

  

جہلم(نامہ نگار)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک کا جہلم میں احتجاج، رکاوٹیں توڑ کر جہلم میں داخل ہوگئے جب تک ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر نہیں کیا جاتا احتجاج جارہے گا مولانا خادم رضوی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے صبح سویرے جہلم کے ٹول پلازے اور پرانے ریلوے برج کو تاریں اور کنٹینر لگا کر بند کر دیا اور پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او جہلم ڈی سی او جہلم بھی موقع پر موجود ہیں لیکن جب تحریک لبیک کا قافلہ ٹول پلازے کے قریب پہنچا تو سابق امیدوار ایم این اے ،ایم پی اے نے اپنے قافلے کے ساتھ مل کر قافلے کو روکنے کیلئے لگائی گئی رکاٹوں کو اٹھادیا اور دریا میں بہا دیا اس موقع پر علامہ خادم رضوی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت وقت ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر نہیں کرتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اسی دران صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ،کمشنر راولپنڈی ،کمشنر گجرانوالہ نے علامہ خادم رضوی سے مذاکرات کیے اور ان کے مطالبے کو ماننے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -