بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،نصرت مرزا

بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،نصرت مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ پچیس برسوں سے مقیم معروف سماجی و ثقافتی شخصیت اور معروف شاعر و نقاد جمال پانی پتی کے صاحبزادے رضوان احمد کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ معروف تجزیہ کار ، کالم نگار اور بزرگ سیاستداں نصرت مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی یہ تقریب جو امریکا سے آئے ہوئے مہمان رضوان احمد کے اعزاز میں ررکھی گئی ہے بڑی اہمیت کی حامل ہے اس لیے کہ حالیہ برسوں میں پاک امریکہ تعلقات میں کافی اتار جڑھاؤ ں دیکھا گیا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ رضوان احمد نے شخصیات اپنی آواز میں تا ثیر رکھتی ہے اور ویسے بھی یہ نومبر 2018ہو نے والے ریاستی سطح کے انتخابات میں اپنے ڈسٹرکٹ کی ڈیمو کریٹس کی طرف سے نمائندگی کر رہی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انھوں نے تقریب کا اہتمام کرنے پر PPEMFکے روحِ رواں زیڈ ایچ خرم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا ۔معروف میڈیا پرسن سعید احمد سعید نے کہا کہ کراچی والے بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں ہماری خا صیت ہے کہ ہم اپنے مہمانو ں کو پلکوں پر بٹھا تے ہیں ۔انہوں نے رضوان احمد کی امریکہ میں سر انجام سی جانے والی خدمات پر انھیں ہدیہء تہنیت پیش کیا ۔ معروف ٹی وی اینکر پر سن علی رضا نے اپنے خطاب میں مہمان اور میزبان دونوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریب کا انعقاد ہوتے رہنا چا ہیئے کہ ان کی بدولت حالات میں آگاہی ملتی ہے اور وجود کا تبادلہ خیالات بہم ہوتا ہے جس کی فی زمانہ بڑی اشد ضرورت ہے ، معروف شاعر ، ادیب و محقق اور پونی کیرینئر انٹر نیشنل کے سیکریٹری ندیم ہاشمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضوان احمد میں اپنے والد جمال پانی پتی والی خوبیاں بدرجہ رقم موجود ہیں ۔ یہ ایک بڑے معزز شاعر اور نقاد کے صاحبزادے ہیں ۔ہم سب لوگ نومبر میں ہونے والے اسٹیٹ الیکشن میں ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوںںے تقریب کے میزبان کو شاندار الفاظ میں ہدیہ تہنیت پیش کیا ۔ اس سے قبل تقریب کے آغاز میں خطبہء استقبالیہ پیش کرتے ہوئے میزبان تقریب اور PPEMکے صدر زیڈ ایچ خرم نے کہا کہ ہمارا ادارہ دیارغیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ دیدہ دل فرش راہ بچھا تا ہے ۔ ہم اس کام کے فریضے کی ادائیگی میں خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رضوان احمد کے ساتھ ہماری نیاز مندی 15برس پرانی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلی مرتب ہ جب رضوان احمد الیکشن جیت کر دوبارہ پاکستان آئیں گے تو ہم ان کے اعزاز میں اس سے بھی زیادہ بڑی اور شاندار تقریب منعقد کریں گے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا سیدہ عروج فاطمہ نے یہ سعادت حاصل کی ۔ تقریب میں جن مہمانوں نے شرکت کی ان میں آغا محسود حسین، محمد دشتی ،نجم الدین شیخ، ڈاکٹر عالیہ امام ، ڈاکٹر جاوید منظر ، مظہر عالم ، قندیل جعفری ،عبد الباسط ، صبیح الدین حسینی، وسیم الدین ، عذرا بانو، مسعود زیدی ، مقصود احمد، رحمان ہاشمی، انیس حیدر، نسیم شاہ اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں PPEMFکی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کیا گیا ۔