وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں ،خواجہ اعظم رسول

وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں ،خواجہ اعظم رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں ،ملازمین نے عید پر بھی اپنی چھٹیاں شہریوں کی خدمت کے لئے قبربان کی آفسیر سے لیکر ملازمین تک شہریوں کی خدمت کی ،صفائی ستھرائی کو حقیقی منعوں میں اپنا کام ایمانداری سے کیا ،شہریوں کے مسائل حل کرنے کے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں حل بھی ہو رہے ہیں ،سیوریج لائن کی بحالی کے لیے دن رات شعبہ صفائی کر رہا ہیں ،ایم سی ڈی پی کی طرف سے ڈالی گئی سیوریج کی وجہ سے شہریوں اور ادارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہے ہیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر شہر میں گلیوں کی پختگی اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کاکام جاری ہیں ،ملازمین ہم وقت شہریوں کی خدمت کر تے ہیں عوام بھی بلدیہ ملازمین کے ساتھ تعاون کر یں ۔مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں تعمیرترقی کا آغاز ہوا ،قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف مشن کو جاری رکھے گئے شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں تعمیرترقی کا سفر جاری رکھے گے،