آل سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، گستاخانہ خا کوں کی مذمت

آل سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، گستاخانہ خا کوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر) آل سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے پر سخت مذمت اور غصے کا اظہار۔ ہالینڈ سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان ہالینڈ کمپنیوں کا بائیکاٹ۔ اجلاس کے اختتام پر خان بہادر خان سینئر مشیر اور قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کے لیے فاتح بھی کی گئی۔ 5 ستمبر بروز بدھ یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔ سیکرٹریٹ سے بڑی اور تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔ ملازمین حرمت رسول کے لیے مٹ مرنے کو تیار ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی سزا سر قلم ہے۔ پوری دنیا کے اندر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ اسلامی ممالک اس واقع کا فوری نوٹس لیں اور تمام تر تعلقات مشترکہ طور پر ہالینڈ سے ختم کریں۔ صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن محمد شریف اعوان، سینئر نائب صدر چوہدری جاوید، چیئرمین ملک اشفاق، سیکرٹری جنرل گلبہار مغل، خالد راٹھور، سردار زاہد، طارق چغتائی، علی الحسنین کاظمی، سردار فاروق سلیمان، امجد اعوان، حقیق راٹھور، اصغر خان، شیخ الطاف اور دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی ترجمان راجہ ضیغم فاروق نے کہا کہ 5 ستمبر کو سیکرٹریٹ سے تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔ ہم خاکہ بنانے والوں کے سر قلم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملازمین حرمت رسول کے لیے کٹ مر جائیں گے۔ انہوں نے ملازمین سے اس احتجاجی پروگرام اور ریلی میں شرکت کی اپیل کی#