چکوال،تیز رفتارویگن کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

چکوال،تیز رفتارویگن کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوآسیدنشاہ کے قریب تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی کو بھی زخم آئے، تنویر اختر ولد اختر حسین ساکن موہڑہ راجگان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پھوپھی زاد بھائی منظور ولد محمد سوداگر اپنی بیوی عطیہ بیگم کیساتھ موٹر سائیکل پر چوآسیدنشاہ سے گاؤں جا رہا تھا کہ ویگن نمبرC9100 جسے ڈرائیور طبیب حسین ولدمحمد اشرف انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے غلط سائیڈ سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے منظور حسین جاں بحق ہوگیا اور موٹر سائیکل کو بھی کافی نقصان ہوا۔ سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کرد ی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -