تبدیلی کے وژن سے آزادخطہ محروم نہیں رہے گا،گلزارفاطمہ

تبدیلی کے وژن سے آزادخطہ محروم نہیں رہے گا،گلزارفاطمہ

  

مظفرآباد(سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کی سابق رکن اور تحریک انصاف کی مرکزی رہنما گلزار فاطمہ نے کہا کہ آزاد کشمیرکے تباہ حال انتظامی ڈھانچے اور انا انصافی پر مبنی نظام کو بدلنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں عمران خان کی تبدیل کی ویژن سے آزاد خطے کو محروم نہیں رہنے دیں گے وہ گزشتہ روز انصاف سٹوڈینٹس کے ایک وفد سے بات چیت کر رہیں تھی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکو اس کے دستیاب وسائل کے مطابق ترقی سے ہمکنار نہیں جاسکا ۔یہی وجہ ہے کہ اس خطے کے باصلاحیت نوجوان دیارے غیر کی راہ لینے پر مجبورہوئے میرٹ انصاف کے قتل عام نے نوجوانوں کو مایوس کیا کریپشن اقربا پروری اور برادری ازم نے ریاست کے انتظامی ڈھانچے کو کھوکھلہ کر دیا تحریک انصاف نے اس ساری صورت حال کوبدلنے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کیا ہے نوجوانوں کو امید دلاناچاہتے ہیں تا کا اعتماد سسٹم اور ریاست پر دوبارہ بحال ہو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نچلی سطح پر منظم کر رہے ہیں تاکہ اگلے انتخابات میں بھر پور قوت کے ساتھ شرکت کریں انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑیں گے اور آزادکشمیر کو ایک شفاف حکومت دیں گے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بھی نموبہ ہو گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -