کے بی خان کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں،راجہ نثار

کے بی خان کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں،راجہ نثار

  

مظفرآباد (سٹی رپورٹر )حکومت آزادکشمیر کے وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان نے آزادکشمیر کے بزرگ سیاسی اور عوامی راہنما حکومت آزادکشمیر کے مشیرسردارخان بہادر خان کے انتقال پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی طویل سیاسی اور عوامی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے آزادکشمیر ایک نڈر و بے باک ، مخلص ، باصلاحیت اور تجربہ کار سیاسی راہنما سے محروم ہو گیا ہے جس کی کمی ہردور میں محسوس کی جائیگی۔ مرحوم راہنما کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پونچھ کے علاوہ کوٹلی اور آزادکشمیر کے دیگرعلاقوں کے لوگوں کیلئے بھی ہر دور میں اہم خدمات انجام دی ہیں جن کو یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ہے #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -