مسلم کانفرنس کا نظریہ الحاق پاکستان،کشمیر کی آزادی ہے،سردارعتیق

مسلم کانفرنس کا نظریہ الحاق پاکستان،کشمیر کی آزادی ہے،سردارعتیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریہ کا نام ہے اور یہ نظریہ کشمیر کے آزادی اور الحاق پاکستان ہے مسلم کانفرنس کے کارکن اس عظیم نظریاتی ورثے کے علمبردار ہیں ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے گزشتہ روز ایم ایل اے ہاسٹل میں ہلقہ نمبر پانچ ہٹیاں کے وفد سے گفتگو کرتے کہا وفد میں سید غلام نبی شاہ ،عنصر پیر زادہ ، کرنل ریٹارئرڈ عارف عباسی ،خوشحال عباسی ،نزیر عباسی ،علی گوہر ، فائز گیلانی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مسلم کانفرنس پر اتاراچڑھا کے موسم اور سازشیں نئی نہیں مگر ہر بحران سے کامیاب نکلنا بھی اس جماعت کی تاریخ ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے پشتبان ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کا پرچم اٹھا کر بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلا ف جدوجہد کر رہے ہیں بھارت کا جبرو تشددانہیں دبانے اور جھکانے میں ناکام ہو رہاہے برہان وانی جیسے نوجوان میدان میں نکل کر بھارت کو لہلکارتے ہیں یہ تحریک ہم سب کی بقا اور مستقبل کی تحریک ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کشمیر پالیسی کو ازسر نو ترتیب دینا چاہیے ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کی اصلاح کی جانی چاہیے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ اس کے ماضی کے کردار پر بھی نظر رکھنی ضروری ہے ۔سردار عتیق احمد خان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ مسلم کانفرنس کا نظریہ گھر گھر پہنچائیں ۔اس سے قبل صدر مسلم کانفرنس نے ریٹائرڈ ڈائریکٹر سماجی بہبود سکینہ بخاری کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اس کے بعد مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما مشتاق قریشی کے گھر جا رکر ان کی عیادت کی اس کے علاوہ بزرگ سیاسی رہنما سیدآمین شاہ گیلانی کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید ،شیخ مقصود احمد ،بشارت مغل ،میر امتیاز خواجہ نعمان عزیز ،بابر خلیل چغتائی اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد ہمراہ تھی ۔