عمران خان جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے

عمران خان جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے
عمران خان جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملکی تاریخ میں وہ پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں جنہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں اجلاس کی تنِ تنہا صدارت کی ہے۔ اس سے قبل جی ایچ کیو میں ہونے والے اجلاسوں کی صدارت وزیر اعظم اور آرمی چیف مشترکہ طور پر کرتے رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد فوجی حکام اور کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملٹری حکام کی جانب سے داخلی سلامتی سمیت دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، یہ اجلاس مسلسل 8 گھنٹے تک جاری رہا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی ۔ ان کے دائیں طرف کی پہلی کرسی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ براجمان تھے جبکہ اسی قطار میں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ عمران خان کے بائیں جانب پہلی کرسی پر وزیر دفاع پرویز خٹک بیٹھے ہوئے تھے جس کے بعد بالترتیب کابینہ ارکان موجود تھے۔ ماضی میں اس سے پہلے جتنے وزرائے اعظم گزرے ہیں وہ آرمی چیف کے ساتھ اجلاسوں کی مشترکہ صدارت کرتے تھے، تاہم عمران خان نے اس سلسلے میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔