عمران خان کے 12 ہزار 800 پر ہنگامہ لیکن نواز شریف روزانہ کتنے کروڑ روپے خرچ کرتے رہے ؟ معروف معیشت دان نے عقل کو دنگ کردینے والے اعداد و شمار پیش کردیے

عمران خان کے 12 ہزار 800 پر ہنگامہ لیکن نواز شریف روزانہ کتنے کروڑ روپے خرچ کرتے ...
عمران خان کے 12 ہزار 800 پر ہنگامہ لیکن نواز شریف روزانہ کتنے کروڑ روپے خرچ کرتے رہے ؟ معروف معیشت دان نے عقل کو دنگ کردینے والے اعداد و شمار پیش کردیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف معیشت دان فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 12 ہزار 800 روپے کے ہیلی کاپٹر اخراجات زیر بحث ہیں لیکن نواز شریف کے صوابدیدی فنڈز 6 کروڑ روپے روزانہ تھے۔

ٹوئٹر پر فرخ سلیم نے لکھا کہ بی بی سی کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاﺅس آنے اور جانے پر روزانہ 12 ہزار 800 روپے کے اخراجات اٹھتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت کا تخمینہ لگایا جائے تو انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر 6 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے اس کے علاوہ اگر ان کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی میں تقسیم کی جانے والی رقم کا حساب لگایا جائے تو وہ 8 کروڑ روپے روزانہ بنتی ہے۔

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اپنے پہلے ٹویٹ میں فرخ سلیم نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات ایک لاکھ 28 ہزار روپے لکھ دیے تھے تاہم بعد میں ایک صارف نے نشاندہی کی تو انہوں نے درستی کرلی۔

فرخ سلیم نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ نواز شریف کے 4 سال کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی اوسط نکالی جائے تو وہ 55 لاکھ روپے روزانہ بنتے ہیں۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -اسلام آباد -