وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے جاپان کے وزیرمملکت خارجہ کازوکی ناکانے کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرغور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے جاپان کے وزیرمملکت خارجہ کازوکی ناکانے کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرغور کیاگیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور جاپان کے وزیرمملکت خارجہ کازوکی ناکانے کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پربھی بات چیت ہوئی ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے پربھی زور دیا اور انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی توازن کودرست کرنے کی نشاندہی بھی کی۔