آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے؟صحافی کا سوال،رکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں:آصف زرداری کا جواب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میںعبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لئے بینکنگ کورٹ آئے سابق صدرآصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے؟ جس پر سابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کچھ دیررکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔
آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرارکھی ہے اوراسلام آباد ہائیکورٹ نے3ستمبر تک بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا جس کے لئے سابق صدرآصف زرداری بینکنگ کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔