پی ٹی آئی میں 53 کروڑ روپے کی ٹکٹیں بیچی گئیں، جب عمران خان کو پتا لگا تو انہوں نے کیا کیا ؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی میں 53 کروڑ روپے کی ٹکٹیں بیچی گئیں، جب عمران خان کو پتا لگا تو انہوں ...
پی ٹی آئی میں 53 کروڑ روپے کی ٹکٹیں بیچی گئیں، جب عمران خان کو پتا لگا تو انہوں نے کیا کیا ؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 کے دوران پی ٹی آئی کے ایک گروہ نے 53 کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کیں ، عمران خان کو اس معاملے کا پتا لگا تو وہ اب ٹھڈے مار کر بندے نکال رہے ہیں۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں ایک گروہ نے 53 کروڑ روپے کی ٹکٹیں بیچیں ۔ جن امیدواروں کو ٹکٹیں فروخت کی گئیں ان میں سے 90 فیصد ہار گئے اور پنجاب سے 42 نشستیں خراب ہوئیں۔ عمران خان کو جب پتا لگا تو وہ ٹھڈے مار کر بندے نکال رہے ہیں، قریبی ترین لوگوں کو دھکے دے کر نکال دیا گیا، وہ کسی کو چھوڑنے والے نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ایک دفعہ پتا لگ جائے کہ بندہ دو نمبر ہے تو پھر وہ نہیں چھوڑتے، عمران خان کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، سب کا احتساب ہوگا۔ عوام بھی توقع رکھتے ہیں کہ عمران خان غربت میں کمی، بے روزگاری پر قابوپائے گا اور گڈ گورننس لائے گا۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -