کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

31 اگست 2018 (12:06)

کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، لسبیلہ، گلستان جوہر، شیرشاہ، گلشن اقبال سمیت مختلف میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 18 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جب کہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں