ہیلی کاپٹر کا استعمال، ایک منٹ پر 20 ہزار روپے خرچ آتا ہے:شاہدخاقان

ہیلی کاپٹر کا استعمال، ایک منٹ پر 20 ہزار روپے خرچ آتا ہے:شاہدخاقان
ہیلی کاپٹر کا استعمال، ایک منٹ پر 20 ہزار روپے خرچ آتا ہے:شاہدخاقان

  

لاہور (اے این این)وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہیلی کاپٹرپر سفر کے فی کلومیٹر 50 سے 55 روپے خرچ آنے کے بیان پر سابق وزیراعظم اور ایئرلائن کے مالک شاہد خاقان عباسی نے بھی اینٹری دیدی اور کہا ہے کہ  میری اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 20 ہزار فی منٹ خرچ آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دینے والوں میں اب سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی انٹری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 20ہزار فی منٹ خرچ آتا ہے لیکن نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر 55 روپے کلومیٹر میں چلتا ہے، الیکشن جیسے بھی ہوئے سب جانتے ہیں لیکن ہم نے کبھی الیکشن کا رونا دھونا نہیں ڈالا۔

ادھرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کورکشے کی طرح استعمال کیا جارہاہے، سفارش پروزیراعلیٰ اور ایف اے پاس کوگورنر سندھ لگا نا نیا پاکستان ہے؟ شاہ محمود قریشی کی بجائے وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ کا فون سنا۔انہوں نے حکومتی وزراء کے بیانات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کوئی کام سیدھا نہیں ہوگا۔ہماری حکومت پاکستان کوترقی کی جانب لے کر جا رہی تھی۔دوسری جانب سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو شیخ رشید کے سابقہ دور میں دی جانے والی 75 فی صد رعایت محض سیاسی بنیادوں پر اور ضرورت سے زیادہ تھی، براڈ گیج کو سٹینڈرڈ گیج پر لانے کا فیصلہ ریلوے کو لے ڈوبے گا۔پنجاب اور سندھ کے لئے ریلوے سپریم کورٹ میں ہے۔

اس مقدمہ پر وزارت ریلوے کی توجہ ضروری ہے۔ ہاؤسنگ کے نام پر ریلوے کی زمینیں پرائیویٹ پارٹیز کو دینے سے لوٹ مار کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیانتدار اور قابل افسروں کی تذلیل جاری رہی تو لوگ دل اور کام چھوڑ دیں گے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -