تحریک انصاف کی حکومت 26نومبر کو کیا کرنے جا رہی ہے؟ جان کر ہر پاکستانی شدت سے انتظار کرنے لگے گا

تحریک انصاف کی حکومت 26نومبر کو کیا کرنے جا رہی ہے؟ جان کر ہر پاکستانی شدت سے ...
تحریک انصاف کی حکومت 26نومبر کو کیا کرنے جا رہی ہے؟ جان کر ہر پاکستانی شدت سے انتظار کرنے لگے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف ’نیا پاکستان‘ بنانے کے وعدے کے ساتھ حکومت میں آئی ہے اور اب وہ 26نومبر کو ایسا کام کرنے جا رہی ہے کہ جان کر ہر پاکستانی شدت سے انتظار کرنے لگے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حکومت اپنے ’نئے پاکستان‘ کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے کیا کرنے جا رہی ہے اس کے لیے وہ ایک ٹھوس روڈ میپ عوام کے سامنے لانے کی کوشش میں مصروف ہے اوراس مقصد کے لیے 26نومبر کو وہ ایک پبلک ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جس میں وہ اپنے ابتدائی 100دنوں کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرے گی اور6بنیادی شعبوں میں مجوزہ اصلاحات کا اعلان کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ان 6شعبوں میں گورننس، معیشت، زراعت، سماجی خدمات، قومی تحفظ اور وفاق کی مضبوطی شامل ہیں۔ 26نومبر کو حکومت کے پہلے 100دن مکمل ہو جائیں گے۔وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے پہلے ہی ایک میکانزم بنایا گیا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ وزراء کو جو ٹاسک دیئے گئے ہیں وہ ان پر کتنا پورا اتر رہے ہیں۔ اس 100دن کی ڈیڈلائن کو ’ہمارے پاس ڈلیور کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں‘ کا نعرہ دیا گیا ہے۔ حکومت صدارتی الیکشن کے بعد کابینہ میں توسیع بھی کرنے جا رہی ہے۔ اس دوسرے مرحلے میں کابینہ میں واٹر ریسورسز، بجلی، زراعت، کمیونیکیشن، نجکاری، خوراک، سائنس وٹیکنالوجی، ہاؤسنگ اور داخلہ امور کے وزراء کا اضافہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -