پاکستان کے قومی جانور ’’مارخور‘‘ کا شکاری امر یکہ میں پکڑا گیا

پاکستان کے قومی جانور ’’مارخور‘‘ کا شکاری امر یکہ میں پکڑا گیا
پاکستان کے قومی جانور ’’مارخور‘‘ کا شکاری امر یکہ میں پکڑا گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی جانور ’’مارخور‘‘ کا شکاری مارخور سمیت امریکہ میں پکڑا گیا۔ پاکستان سے شکار کھیل کر مارخور‘ ہرن اور گیدڑ ساتھ لے جانے والا امریکی شہری امریکہ میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر پکڑا گیا اور پوچھ گچھ پر اس نے بتا دیا کہ مارخور اور دیگر جانور اس نے پاکستان میں شکار کئے لیکن اس کے پاس شکار شدہ جانوروں کے ایکسپورٹ آرڈر (دستاویزات) نہیں تھے۔

نوائے وقت کے مطابق امریکی حکام نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تو پتہ چلایا گیا کہ مذکورہ امریکی شکاری کو سندھ میں ایک پرائیویٹ کمپنی نے شکار کھیلنے کا انتظام کروایا تھا اور شکار کے قانونی تقاضے پورے کئے تھے لیکن شکاری نے مارخور کے ساتھ ساتھ دیگر جانوروں کا بھی شکار کھیلا اور غیر قانونی طور پر جانور ساتھ لے کر امریکہ پہنچا اور پکڑا گیا۔ مذکورہ شکار کھیلنے کا انتظام کرنے والی کمپنی کا تعلق پیپلز پارٹی کے سابق وزیر کے گھرانے سے ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -