تحریک لبیک کے قافلے میں شامل 2 نوجوان جاں بحق مگر کیسے? اندر کی خبر آ گئی

تحریک لبیک کے قافلے میں شامل 2 نوجوان جاں بحق مگر کیسے? اندر کی خبر آ گئی
تحریک لبیک کے قافلے میں شامل 2 نوجوان جاں بحق مگر کیسے? اندر کی خبر آ گئی

  

دینہ ( ویب ڈیسک) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے لانگ مارچ کو حادثہ، ڈومیلی کے قریب ٹریلر کی بریک فیل ہونے سے 2نوجوان جاں بحق 5 شدید زخمی ہوگئے،  زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کا قافلہ علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہا تھا ریلی دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے قریب پہنچی تو ٹریلر  کی بریک فیل ہو گئی جو  آگے جانے والے 3 موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرایا ۔موٹر سائیکلوں کے سامنے دوسرا ٹریلر بھی موجود تھا جس سے نوجوان سامنے والے ٹریلر سے جا ٹکرائے  اور  2 موٹر سائیکل سوار نوجوان رمضان علی ولد نذیر احمد سکنہ کوٹ عبدالمالک لاہور حافظ غلام رسول ولد حافظ محمد حسین سکنہ گجرات موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

5 افراد علی رضا ولد شہزاد سکنہ کنول جٹاں شکر گڑھ ضلع نارووال، محمد عمر ولد وارث سکنہ نارنگ منڈی ضلع شیخو پورہ، خادم حسین ولد خوشی محمد سکنہ گجراں، نثار ولد عبدالرحمن سکنہ ڈومیلی اور ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کو تشویشانک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کر لی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -