"کسی ویزہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں" چوہدری امانت مہر

    "کسی ویزہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں" چوہدری امانت مہر
   

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بارسلونا ( غفور احمد قریشی ) پاکستان اور کمیونٹی کی عزت و وقار کیلئے ہردم کوشاں رہتا ہوں، کسی ایسے کام  کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا جس سے وطن عزیز کی حرمت پر آنچ آئے،آج میڈیا کے سامنے کوئی وضاحت دینے نہیں آیا بلکہ اپنے بھائیوں اور کمیونٹی ممبران کا سر فخر سے بلند رکھنے کے لئے حاضر ہوا ہوں تاکہ واضع کر سکوں کہ میرا کسی ویزہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ، ایک ویب اخبار میں اپنے اوپر لگنے والے من گھڑت الزامات کی تردید کرتا ہوں ،قانونی چارہ جوئی کے لئے اپنے وکلاء  اور دوستوں سے مشاورت جاری ہے،  ان خیالات کا اظہار سپین کے معروف پاکستانی بزنس میں چوہدری امانت حسین مہر نے ایک بھر پور پریس کانفرنس میں کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ سپین کی سماجی اور کاروباری شخصیات  محمد اقبال چوہدری۔چوہدری امتیاز آکیہ۔ملک عمران خان۔رانا نوید۔اشرف مغل۔چوہدری شاہد لطیف گجر۔چوہدری شعیب ورک۔چوہدری عظمت حسین۔چوہدری یاسر بانیاں۔چوہدری واصف نذیر بجاڑ۔بلال سرور۔پروفیسر طاہر۔میاں ممتاز دانش اور حافظ عبدالرزاق صادق سمیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرداں رہا ہوں، پاکستانی کمیونٹی کے تمام  پروگراموں میں اپنے لوگوں کی مدد کرنا اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں ، مجھے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا  اگرچہ دکھ ہوا ہے تاہم ایسی باتوں سے دل برداشتہ ہونے والا نہیں ہوں،ہم وطنوں کی خدمت کےلئے پہلے سے زیادہ دل جمعی سے  کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ذمہ دار شہری ہوں اور اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہوں ،میرے عمل اور کردار سے  انشاءاللہ میرے پاکستانی بھائیوں کا نام دیار غیر میں فخر سے بلند ہوگا۔

مزید : تارکین پاکستان