فواد چوہدری کو 55 روپے ہیلی کاپٹر کے خرچ کا بیان مہنگا پڑگیا، ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے کیا کہنا شروع کردیا؟ جان کرآپ بھی مسکراتے رہ جائیں گے

فواد چوہدری کو 55 روپے ہیلی کاپٹر کے خرچ کا بیان مہنگا پڑگیا، ان کے اہلخانہ ...
فواد چوہدری کو 55 روپے ہیلی کاپٹر کے خرچ کا بیان مہنگا پڑگیا، ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے کیا کہنا شروع کردیا؟ جان کرآپ بھی مسکراتے رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہیلی کاپٹر کے سفر کا فی کلومیٹر خرچ 55 روپے کے بیان پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جارہاہے تو وہیں ان کے گھروالوں نے بھی ان سے مذاق شروع کر دیاہے ۔

نجی ویب سائٹ ”پاکستان 24 “ کے مطابق فواد چودھری کے گھر والوں نے بھی مذاق میں ان سے پچپن روپے والے ہیلی کاپٹر کی سواری کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ ان کے قریبی دوستوں اور کابینہ ارکان نے بھی ان سے فرمائش کی ہے کہ انہیں ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔

اس سلسلے میں جب وزیر اطلاعات سے سپریم کورٹ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے میڈیا کے کیمروں پر بات کرنے سے معذرت کر لی۔ ان سے کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر والا سوال نہیں کیا جائے گا آپ عدالت میں آنے پر کچھ بتا دیں لیکن وہ مسکراتے ہوئے سپریم کورٹ سے باہر نکل گئے۔ عدالت کے باہر فواد چودھری کے وکیل بھائی فیصل چودھری سے جب بوچھا گیا کہ کیا آپ نے بھی پچپن روپے والے ہیلی کاپٹر کی ڈیمانڈ کی ہے تو انہوں نے تصدیق یا تردید نہ کی۔ دوبارہ سوال کرنے پر فیصل چودھری مسکراتے رہے۔

مزید :

قومی -