مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، ایسی خبر آ گئی کہ شریف خاندان کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، ایسی خبر آ گئی کہ شریف ...
مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، ایسی خبر آ گئی کہ شریف خاندان کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کر رہی ہے لیکن اس حمایت نے مسلم لیگ ن کے اندر پھوٹ ڈال دی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ن لیگ میں ایک گروپ ایسا ہے جو مولانا فضل الرحمن کی حمایت پر ناخوش ہے اورپارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اس گروپ کے اکثر اراکین صدارتی انتخاب کے دوران کسی امیدوار کو بھی ووٹ نہ ڈالنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔اس ن لیگی گروپ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صدارتی امیدوار کے لیے اچھا انتخاب نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنماء اور سینیٹر کا کہنا ہے کہ ’’مولانافضل الرحمن کے صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر پارٹی کے اندر دو آوازیں ہیں۔ ایک ان کی حمایت میں اور دوسری مخالفت میں۔ جب اپوزیشن متفقہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام ہوئی تو مولانا صاحب نے خود کو امیدوار کے طور پر پیش کر دیا، چنانچہ وہ خود اپنے ہی نامزد کردہ امیدوار ہیں اور ہماری پارٹی کے پاس ان کی حمایت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، کیونکہ اپوزیشن پیپلزپارٹی کواس معاملے پر رضامند کرنے میں ناکام رہی ہے۔‘‘رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ ’’صدارتی انتخاب میں جا کر ووٹ ڈالنا وقت کا زیاں ہو گا، کیونکہ اپوزیشن کی نااتفاقی کے باعث تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو واک اوور مل چکا ہے۔‘‘

مزید :

سیاست -علاقائی -اسلام آباد -