A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ٹویوٹا کی نئی گاڑی ’ٹویوٹا رش‘ پاکستان میں متعارف، اس کی قیمت اور خصوصیات کیا ہیں؟ شائقین کے لیے خبر آ گئی

ٹویوٹا کی نئی گاڑی ’ٹویوٹا رش‘ پاکستان میں متعارف، اس کی قیمت اور خصوصیات کیا ہیں؟ شائقین کے لیے خبر آ گئی

Aug 31, 2018 | 14:20:PM

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس موٹرز کمپنی 10ستمبر کو ’سیکنڈ جنریشن ٹویوٹا رش‘ پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 35لاکھ سے 40لاکھ روپے کے درمیان ہو گی۔ اس گاڑی میں 4سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 1.5لیٹر 2این آر۔وی ای ڈیول۔ وی وی ٹی۔ آئی پٹرول انجن لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس میں الیکٹرک پاور سٹیئرنگ اورملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل لگائے گئے ہیں۔

مزید اس گاڑی کے اندر ڈی وی ڈی، یو ایس بی/اے یو ایکس اور بلیو ٹوتھ سپورٹ کے ساتھ 7انچ ملٹی میڈیا یونٹ، ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول اور ریئر اے سی وینٹس نصب کیے گئے ہیں۔سکیورٹی کے اعتبار سے دیکھیں تو اس گاڑی میں سمارٹ انٹری اور پُش سٹارٹ سسٹم، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، وہیکل سٹیبیلٹی، ٹریکشن کنٹرول اور بریک اسسٹس کے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گاڑی 6مختلف رنگوں میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں