اربوں روپے کی کرپشن کا الزام، زرداری کے قریبی ساتھی کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، زوردار جھٹکا دیدیا

اربوں روپے کی کرپشن کا الزام، زرداری کے قریبی ساتھی کی ضمانت کی درخواست پر ...
اربوں روپے کی کرپشن کا الزام، زرداری کے قریبی ساتھی کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، زوردار جھٹکا دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نیب پراسکیوٹرنے موقف اپنایاکہ شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔جس پرعدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم شرجیل میمن اس وقت کہاں ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ شرجیل میمن مئی سے ضیاءالدین ہسپتال میں زیر علاج ہیں اورہسپتال کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی ہسپتال کی رپورٹ ہے کہ شرجیل میمن کو کوئی خاص مرض نہیں ملزم کو ہسپتال کی جانب سے فزیو تھراپی تجویز کی گئی تھی۔جس پر عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -