فیاض الحسن چوہان نے نرگس کے خلاف بیان کے بعد ایک اور بیان جاری کر دیا ، اب کیا کہا ؟ جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن کو اداکارہ نرگس کے خلاف بیان مہنگا پڑ گیا جس کے بعد ان پر فنکاروں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ چل پڑ ا تاہم اب انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ نرگس کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر تھیٹر میرے انڈر ہوتا تو پھر نرگس کو حاجی نرگس نہ بنا دیتا توپھر کہتے اور میگھا سال کے تیس نہیں بلکہ تین سو روزے نہ رکھتیں تو پھر آپ کہتے ۔فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اس بیان پر اداکارہ نرگس خودمیدان میں آ گئیں اور انہوں نے کھری کھری سنائیں جس کے بعد فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان پر معذرت کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کا اپنے ردعمل میں کہناتھا کہ شوبزکومکمل طورپرخیرآباد کہہ چکی ہوں۔نہ کسی کوڈسکس کرتی ہوں اورنہ چاہتی ہوں مجھے کوئی ڈسکس کرے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیرصاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔منسٹرصاحب، ہرشخص عزت دار ہے ، منسٹرصاحب،کسی بھی گھربیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے۔وزیرصاحب آپ ذمے دارعہدے پرہیں، اپنے الفاظ کا چناو¿ درست کریں۔