پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد اگلے ماہ ستمبرمیں بھارت کا دورہ کرے گا، 2 متنازع پاور ہاوسزکامعائنہ کرے گا

پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد اگلے ماہ ستمبرمیں بھارت کا دورہ کرے گا، 2 ...
پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد اگلے ماہ ستمبرمیں بھارت کا دورہ کرے گا، 2 متنازع پاور ہاوسزکامعائنہ کرے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد اگلے ماہ ستمبرمیں بھارت کا دورہ کرے گاجہاں پاکستانی وفد بھارت کے 2 متنازع پاور ہاوسز پکل ڈل اورلوئرکلنئی کامعائنہ بھی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین انڈس واٹرکمیشن سے2روزہ مذاکرات اختتا م پذیر ہوگئے،پاکستان نے لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاورہاوسزپربھارتی انڈس واٹرکمیشن حکام کے سامنے اعتراضات رکھے،بھارتی انڈس واٹرکمیشن کے وفدنے نئی دلی روانگی سے قبل جوائنٹ ڈیکلیئریشن پردستخط کردیے جبکہ تقریب میں بھارتی انڈس واٹرکمشنرپی کے سکسینااورپاکستانی واٹرکمشنرمہرعلی شاہ موجودتھے۔انڈس واٹرکمیشن کا کہنا تھا کہ2 روزہ باہمی مذاکرات میں پاکستان نےٹھوس موقف پیش کیا۔اب پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد اگلے ماہ ستمبرمیں بھارت کا دورہ کرے گاجہاں پاکستانی وفد بھارت کے 2 متنازع پاور ہاوسز پکل ڈل اورلوئرکلنئی کامعائنہ بھی کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -