صدر پاکستان ممنون حسین کو رائل کالج برطانیہ کے دورہ کے دوران اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا

صدر پاکستان ممنون حسین کو رائل کالج برطانیہ کے دورہ کے دوران اعزازی فیلو شپ ...
صدر پاکستان ممنون حسین کو رائل کالج برطانیہ کے دورہ کے دوران اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدرپاکستان ممنون حسین نے دورہ برطانیہ کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور کے ہمراہ رائل کالج کا دورہ کیا جہاں انہیں اس کالج کی امتیازی فیلو شپ سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو پہلے ہی اس کالج کی فیلو شپ دی جاچکی ہے،یوں پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے کہ جس کے صدر اور وزیر اعظم دونوں کے پاس رائل کالج کی امتیازی فیلو شپ موجود ہے۔اس موقع پر صدر پاکستان کو بتایا گیا کہ رائل کالج کے تحت پاکستان میں بھی ایم آر سی پی کا سنٹر بنایا جارہا ہے جس پر صدر پاکستان نے رائل کالج کے صدر ڈاکٹر ڈیرک کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رائل کالج کا سنٹر بنوانے کے لئے ڈیلی پاکستان نے رائل کالج کے صدر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی ۔امسال ڈیلی پاکستان گلوبل کے اینکرپرسن ڈاکٹر عفان قیصر نے ریجینل ایڈوائیزر رائل کالج برطانیہ پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور کے ہمراہ رائل کالج کے صدر ڈیرک بل کا انٹرویو کیا تھاجس میں پاکستان میں رائل کالج کے امتحان ایم آر سی پی PACES کا سنٹر پاکستان میں لانے کی جانب توجہ دلائی گئی تھی کیونکہ پاکستان کے ہزاروں ڈاکٹر اس امتحان کا پارٹ ون اور ٹو پاکستا ن میں دینے کے بعد دبئی، برطانیہ، بھارت،تھائی لینڈ سمیت دیگر ملکوں کا رخ کرتے ہیں اور PACES کا امتحان دے کر آتے ہیں۔ PACES ایم آر سی پی کا تیسرا حصہ ہے اور اس کا سنٹر پاکستان میں نہ ہونے سے ان طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شدید سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے بعد PACES کا سنٹر اسلام آباد سے لاہور شفٹ کردیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اگلے سال سے یہ امتحان لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ پاکستانی ڈاکٹروں نے اس ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈیلی پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی و عثمان مجیب شامی کابھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -