آرمی چیف سے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہاہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی۔