جوہرٹاون کے ایک گھر سے میاں بیوی اور 2بچوں کی لاشیں برآمد

جوہرٹاون کے ایک گھر سے میاں بیوی اور 2بچوں کی لاشیں برآمد
جوہرٹاون کے ایک گھر سے میاں بیوی اور 2بچوں کی لاشیں برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوہرٹاون کے علاقے سے میاں بیوی اور 2بچوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس نے فرانزک ٹیموں کوطلب کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے جوہڑ ٹاون کے ایک گھر میں شدید بدبو کی اطلاعات ملیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،جس کے بعد گھر کے کمرے سے چار لاشیں ملیں ہیںجن پر بظاہرتشدد کے نشان نہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے فرانزک ٹیموں کوطلب کرلیا ،واقعہ زہرخورانی کا معلوم ہوتا ہے لیکن یہ معاملہ گیس لیکج کا بھی ہو سکتا ہے تاہم واقعہ کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -