ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی اورجواد ظریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی ...
ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی اورجواد ظریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔

اعلامیے کے مطابق جوادظریف کی گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ ہونے پرشاہ محمود قریشی کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کامقابلہ موخرہوا ، مسلمان ممالک کومتحد ہوکراسلام مخالف ذہنیت سے نمٹناچاہیے ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان اورایران ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، کشمیرکے معاملے پرایرانی سپریم لیڈر کی حمایت قابل قدرہے،ایٹمی معاہدے پرتہران کےاصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، توقع ہے معاہدے کے فریقین وعدوں پرپورااتریں گے۔

مزید :

قومی -