عامرلیاقت میرے دوست ہیں ،صدارتی الیکشن میں مجھے ووٹ کاسٹ کریں گے:عارف علوی

عامرلیاقت میرے دوست ہیں ،صدارتی الیکشن میں مجھے ووٹ کاسٹ کریں گے:عارف علوی
عامرلیاقت میرے دوست ہیں ،صدارتی الیکشن میں مجھے ووٹ کاسٹ کریں گے:عارف علوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ عامرلیاقت میرے دوست ہیں ،پارٹی ان کے مسائل ضرور حل کرےگی اور وہ صدارتی الیکشن میں مجھے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ زیرالتو انہیں ، پیشیاں بھگت رہاہوں، صدارتی الیکشن واضح اکثریت سے جیتیں گے ، عوامی مسائل پرتمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں ، رات کو وزیراعلیٰ پنجاب اورایم این ایزسے ملاقاتیں ہوں گی، 100روزہ پلان میں روڈ میپ سامنے آجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت میرے دوست ہیں ،پارٹی ان کے مسائل ضرور حل کرےگی اور وہ صدارتی الیکشن میں مجھے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -