’’اب اگر کسی نے عمران خان والا کام کیا تواس کیخلاف ایکشن ہوگا اور ۔ ۔ ۔‘‘ الیکشن کمیشن نے دبنگ اعلان کردیا، سیاستدانوں کو واضح پیغام دیدیا

’’اب اگر کسی نے عمران خان والا کام کیا تواس کیخلاف ایکشن ہوگا اور ۔ ۔ ۔‘‘ ...
’’اب اگر کسی نے عمران خان والا کام کیا تواس کیخلاف ایکشن ہوگا اور ۔ ۔ ۔‘‘ الیکشن کمیشن نے دبنگ اعلان کردیا، سیاستدانوں کو واضح پیغام دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرزدکھاناجرم ہے،خلاف ورزی پرقانون کےمطابق ایکشن ہوگا۔

صدارتی انتخابات کے لئےچیف الیکشن کمشنر سردارمحمدرضانے ووٹ کی رازداری برقراررکھنےسےمتعلق ہدایت جاری کردیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام ارکان ووٹ ڈالتےوقت رازداری ہرصورت برقراررکھیں،پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون ، کیمرایاکوئی تصویرکھینچنےوالی ڈیوائسلےجانےکی سختی سےممانعت ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولنگ افسر سے بیلٹ پیپرز لینے کے بعد وہیں کیمروں کے سامنے اس پر مہر لگانے کے بعد اسے بیلٹ باکس میں ڈالا تھا جو خلاف ضابطہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ کے خلاف ووٹ ڈالنے پر انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ووٹ کی رازداری کی جو خلاف ورزی کی اس کا ذمے دار پولنگ  سٹاف ہے، پولنگ بوتھ میں گنجائش سے زیادہ غیر متعلقہ افراد گھس گئے تھے اور کمرے میں مہر لگانے کی جگہ ہی نہیں تھی۔

مزید :

سیاست -