مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے: ترجمان الیکشن کمیشن

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے: ترجمان ...
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے: ترجمان الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کر دی ہے اور کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ریڈ ایبل پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہناتھا کہ اوورسیزپاکستانیز کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے 15ستمبرتک ہوگی ، اوور سیزپاکستانی اپنے پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے، رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو دی جائیں گی، ووٹرکی سہولت کیلئے نادراکی مدد سے وڈیوبھی تیارکی گئی ہے، ویڈیو میں عوام کو ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا جائے گا، ووٹرزرجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادراکی مدد سے کررہے ہیں۔ ندیم قاسم کا کہناتھا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اورنائیکوپ رکھنے والے اوورسیزپاکستانیزووٹررجسٹرڈہیں،گیارہ قومی اور26صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں سمندرپار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے۔

مزید :

قومی -