وزیر صحت بننے کے بعد یاسمین راشد نے پہلا نوٹس لے لیا ، کیا کرنے جارہی ہیں ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

وزیر صحت بننے کے بعد یاسمین راشد نے پہلا نوٹس لے لیا ، کیا کرنے جارہی ہیں ؟ ...
وزیر صحت بننے کے بعد یاسمین راشد نے پہلا نوٹس لے لیا ، کیا کرنے جارہی ہیں ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے لاہور کے جنرل ہسپتال میںسیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مریضوں کے لواحقین پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کا کہناتھا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ یاد رہے کہ لاہور کے جنرل ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر وزیر صحت یاسمین راشد نے نوٹس لے لیاہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -