وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کھلاڑی نرگس کے لئے5لاکھ روپے اوران کے کوچ کے لئے2لاکھ روپے کے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کھلاڑی نرگس کے لئے5لاکھ روپے اوران کے کوچ کے ...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کھلاڑی نرگس کے لئے5لاکھ روپے اوران کے کوچ کے لئے2لاکھ روپے کے انعام کا اعلان

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ایشین گیمزکراٹے ایونٹ میں کانسی کاتمغہ جیتنے والی کھلاڑی نرگس کے لئے5لاکھ روپے اوران کے کوچ کے لئے2لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایشین گیمزکراٹے ایونٹ میں کانسی کاتمغہ جیتنے والی کھلاڑی نرگس کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی تمغہ جیتنے پر کھلاڑی نرگس کو مبارکباددی۔اس موقع پر کھلاڑی نرگس کے لئے5لاکھ روپے اوران کے کوچ کے لئے2لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑی صلاحیتوں سے بھرپور اور محنتی ہیں، صوبے کے ہونہارکھلاڑیوں کوبہترین تربیت اور ماحول فراہم کیا جائے گا،صوبائی حکومت نوجوان اورباصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اورسرپرستی کرے گی۔

مزید : قومی /کھیل /سیاست /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ