وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، تین ماہ دیں،پھرکارکردگی پربات کریں:وزیراعظم عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، تین ماہ دیں،پھرکارکردگی پربات کریں:وزیراعظم ...
وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، تین ماہ دیں،پھرکارکردگی پربات کریں:وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کھل کرحمایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، پاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ سادگی،احتساب کے معاملے پرمیڈیاکی مدددرکارہے، سب کا بلاامتیازاحتساب ہوگا ،چیئرمین نیب کوکہا ہے بلاامتیاز احتساب کیا جائے،چیئرمین نیب کوکہا حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہوتوکارروائی کریں،تنقیدضرور کریں،گھبراتانہیں مسائل حل کرنے میں مددملتی ہے،گردشی قرضے بارہ سوارب تک پہنچ گئے ہیں،جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ایک سوال کے جوا ب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کام کے لیے تین ماہ کا وقت دیں پھرکھل کرتنقید کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی تین ماہ دیں،پھرکارکردگی پربات کریں، وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، پاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی، اپوزیشن کمزور ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں،پاکستان کوفائدہ ہواتوغیرملکی دورہ کروں گا، عوام کوزحمت سے بچانے کیلئے بنی گالہ تک ہیلی کاپٹرسے سفرکیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -