وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان نے وہ چیز تبدیل کرلی جو اب تک نہ کی تھی

وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان نے وہ چیز تبدیل کرلی جو اب تک نہ کی ...
وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان نے وہ چیز تبدیل کرلی جو اب تک نہ کی تھی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالے ہوئے دو عشرے گزر چکے ہیں تاہم ان کی اب تک سامنے آنے والی تصاویر میں انہوں نے سفید رنگ کی شلوار قمیض ہی زیب تن کی رکھی جبکہ انہوں نے صرف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہوئے شیر وانی پہنی اس کے علاوہ وہ سفید رنگ کے لباس میں ہی نظر آئے لیکن اب  وزیراعظم بننے کے بعدعمران خان کی پہلی مرتبہ کسی اور رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ہے۔ یہ تصویر جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران بنائی گئی جس میں عمران خان نے کالے رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے جاپان کے وزیرمملکت برائے خارجہ آمورکازوکی ناکانے آج ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی کامیابی اور وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی تاہم عمران خان کی کالے رنگ کی شلوار قمیض میں تصاویر بھی اسی میٹنگ کی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جاپانی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا پیغام بھی عمران خان تک پہنچایا جبکہ عمران خان نے جاپانی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور جاپان کے ساتھ دہائیوں پر مبنی قریبی تعلقات کی یاد تازہ کی ۔عمران خان نے جاپانی کاروباری شخصیات کو سہولیات فراہم کر کے دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔تعلیم اور صحت کے شعبے سمیت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے سے متعلق تعاون کو فروغ دینے پر بھی خوشگوار ماحول میں گفتگو کی گئی ۔

آمور کازوکی نے جاپانی حکومت کی معاشی اور ترقی کے تعاون کی طویل تاریخ پر منحصر پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی مضبوط خواہش کا اظہار کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا جن میں خصوصی طور پر تجارت ، سرمایہ کاری ، معاشی اور انسانی ترقی کے شعبے شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -