حکومت نے 33 گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا، نیلامی میں کون کون سی گاڑیاں شامل ہیں؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں چمک اٹھیں گی

حکومت نے 33 گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا، نیلامی میں کون کون سی ...
حکومت نے 33 گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا، نیلامی میں کون کون سی گاڑیاں شامل ہیں؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں چمک اٹھیں گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے محموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کر دیا ۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس میں کھڑی 33 گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے لئے اشتہار جا ری کر دیا گیا ،نیلامی کیلئے پیش گاڑیوں میں 8جدید لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں،گاڑیوں میں 4جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں،نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں16 ٹویوٹا کرولا گاڑیاں بھی شامل ہیں،ایک ہنڈا،3سوزوکی اور1ایچ ٹی وی گاڑی کی بھی نیلامی ہوگی،وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کاحکم دیا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے پول میں کھڑی 80 سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لئے انہوں نے گزشتہ روزگاڑیوں کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -