نواز شریف کے بچوں نے ہیلی کاپٹر کے سفر پر کتنے پیسے خرچ کئے اور اب حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ فواد چوہدری کے اعلان نے کھلبلی مچا دی

نواز شریف کے بچوں نے ہیلی کاپٹر کے سفر پر کتنے پیسے خرچ کئے اور اب حکومت کیا ...
نواز شریف کے بچوں نے ہیلی کاپٹر کے سفر پر کتنے پیسے خرچ کئے اور اب حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ فواد چوہدری کے اعلان نے کھلبلی مچا دی

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات فواد چوھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں نے62 لاکھ 30ہزار روپے کاہیلی کاپٹر سے سفر کیا ،مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو بل کے لئے نوٹس بھیجا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھاکہ نوازشریف کے فضائی سفرکے اخراجات اربوں روپے ہیں جبکہ پورے شریف خاندان کے سفری اخراجات اربوں روپے تھے، حسن ،حسین اورمریم نوازبھی سرکاری خرچ پرسفرکرتے رہے،ہم نے ہیلی کاپٹراخراجات کی تحقیقات کی ہیں،تاہم سفری اخراجات کا بل نواز شریف کو بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور عمران خان نے دھاندلی کیخلاف لڑائی لڑی ہے،ہم انتخابات میں شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ انتخابی نتائج پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے،انتخابی نتائج آرٹی ایس کے ذریعے آرہے تھے جبکہ عمران خان نے عہدہ سنبھالتے ہی کہاکہ اس کی تحقیقات کریں گے۔

مزید :

قومی -