شہزادی ڈیانا نے کس جگہ جانے کے لیے خاص طور پر برقعہ ڈیزائن کروایا؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

شہزادی ڈیانا نے کس جگہ جانے کے لیے خاص طور پر برقعہ ڈیزائن کروایا؟ انتہائی ...
شہزادی ڈیانا نے کس جگہ جانے کے لیے خاص طور پر برقعہ ڈیزائن کروایا؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

لندن(نیوز ڈیسک) آج سارے مغرب میں برقعے کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے اور کچھ ممالک نے تو برقعے کے خلاف قوانین بھی بنا دئیے ہیں جن کے تحت برقعہ پہننے والی خواتین کو جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ ایسے میں آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہو گئی کہ چند دہائیاں قبل تک مغربی ممالک میں تعصب کا یہ عالم ہرگز نہیں تھا، بلکہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ برطانیہ کی شہزادی ڈیانا سعودی عرب کے دورے پر جانے کے لئے برقعہ پہننے غور کر رہی تھیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے انکشافات سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈیزائنر سے برقعے کے خاص ڈیزائن بھی منگوا لئے تھے، یہ الگ بات کہ بعد ازاں انہوں نے برقعے کی بجائے اس سے ملتے جلتے دیگر ملبوسات کا انتخاب کیا، مگر اس کی وجہ برقعے کی مخالفت ہرگز نہیں تھی۔

میل آن لائن کے مطابق یہ 1986 کی بات ہے کہ جب شہزادی ڈیانا نے مشہور ڈیزائنرز ڈیوڈ اینڈ الزبتھ ایمانویل کی خدمات حاصل کیں تاکہ اُن کے لئے عرب کلچر اور روایات کے مطابق لباس تیار کیا جائے۔ ڈیوڈ اور الزبتھ نے انہیں چار مختلف قسم کے ملبوسات کے خاکے بنا کر پیش کیے۔ یہ صبح و شام کے اوقات میں استعمال ہونے والے ریشمی ملبوسات تھے جن میں ایک برقعے کا خاکہ بھی شامل تھا۔

شہزادی ڈیانا نے خلیجی ممالک کے دورے پر برقعہ تو نہیں پہناالبتہ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات پر غورضرور کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں برقعہ پہنیں کیونکہ وہ دیگر ممالک کے کلچر اور روایات کے بارے میں بہت حساس تھیں۔ شہزادی ڈیانا کے لئے تیار کئے گئے برقعے اور دیگر ملبوسات کے یہ ڈیزائن اب نیلامی کیلئے پیش کیے جا رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اشیاء لاکھوں پاؤنڈ میں نیلام ہوں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -