ن لیگ نے پنجاب حکومت کے ویری فائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ کیساتھ کیا کیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

ن لیگ نے پنجاب حکومت کے ویری فائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ کیساتھ کیا کیا؟ ایسی خبر آ گئی ...
ن لیگ نے پنجاب حکومت کے ویری فائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ کیساتھ کیا کیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے زیر استعمال پنجاب حکومت کا آفیشل اور ویری فائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں بننے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نئی حکومت نے نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ 10 برس پنجاب میں حکومت کی اور 2013ءمیں پنجاب حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا جو 2018ءتک مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ہی زیر استعمال رہا اور حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی یہ اکاؤنٹ بھی نئی حکومت کو منتقل کیا جا نا چاہئے تھا مگر نئی حکومت میں متعلقہ حکام اس اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کر سکتے۔ پنجاب حکومت کے آفیشل اور ویری فائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد فالوورز تھے جبکہ نئے اکاؤنٹ پر صرف 50 سے زائد فالوورز ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آفیشل اکاؤنٹس حکومت کی پراپرٹی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے پاس ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ہائی جیک کرنے کا کوئی حق نہیں، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داران کو جواب دہ کرنا چاہئے۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے برتری حاصل کی اور وفاق کیساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے روئیے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اگلے چند دنوں میں اس معاملے کو اٹھانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر عمران غزالی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ’ای گورنمنٹ‘ 21 ویں صدی کی حقیقت ہے جبکہ ہم نے اس حوالے سے ٹوئٹر کیساتھ رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
پوری دنیا میں یہ عام سی بات ہے کہ حکوموت کی تبدیلی کیساتھ ہی آفیشل اکاؤنٹس بھی نئی حکومت کے سپرد کر دئیے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں اس حوالے سے قوانین موجود ہیں تاہم پاکستان میں سیاسی جماعتیں ان اکاؤنٹس کو اپنی ترجمانی کیلئے استعمال کرتی ہیں۔