روس اور یورپ کے باہمی تعلقات میں حقیقت پسندی کا وقت ہے: فرانسیسی صدر

روس اور یورپ کے باہمی تعلقات میں حقیقت پسندی کا وقت ہے: فرانسیسی صدر
روس اور یورپ کے باہمی تعلقات میں حقیقت پسندی کا وقت ہے: فرانسیسی صدر

  

ہیلسنکی(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور روس کے باہمی تعلقات میں یہ حقیقت پسندی سے کام لینے کا وقت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ سردجنگ کے خاتمے کے بعد روس کے ساتھ استوار کیے گئے تعلقات میں جدت اور ترکی کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات میں گہرائی پیدا کرنے کے ضرورت ہے۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ماکروں نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے تمام ہم سایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بشمول دفاعی تعلقات، موجودہ دور کی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یورپی یونین کے اپنے مفاد میں بھی ہے کہ وہ ترکی اور روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائے۔

مزید :

بین الاقوامی -