ویرات کوہلی نے ایشیاءکپ سے متعلق ایسی بات پر غور شروع کر دیا کہ بھارتی تو کیا پاکستانی بھی شدید مایوس ہو جائیں گے

ویرات کوہلی نے ایشیاءکپ سے متعلق ایسی بات پر غور شروع کر دیا کہ بھارتی تو کیا ...
ویرات کوہلی نے ایشیاءکپ سے متعلق ایسی بات پر غور شروع کر دیا کہ بھارتی تو کیا پاکستانی بھی شدید مایوس ہو جائیں گے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے آغاز میں صرف  تین ہفتے رہ گئے ہیں جس میں بھارت کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی نے شرکت نہ کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایشیا کپ نہ کھیلنے پر غور شروع کر دیا ہے ،ویرات کوہلی ایشیا کپ کے بجائے آرام کرنا چاہتے ہیں ، ایشیا کپ کیلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو ہوگا،جس میں پتہ چلے گا کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیاءکپ 2018ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ،کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد مٹھون، لٹن داس، مشفیق الرحیم، عارف الحق، محمود اللہ، مصدق حسین، ناظم الحسین، مہدی حسن، ناظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو حیدر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -